بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم کا قوم سے خطاب کا امکان

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جلد قوم سے خطاب کا امکان ہے جس میں وہ عالمی سطح پر ہونے والی مہنگائی پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا قوم سے خطاب عالمی مہنگائی کے پاکستان پر اثرات کےتناظر میں ہوگا تاہم یہ واضح نہیں کہ خطاب کب ہوگا۔

ذرائع کے مطابق یوکرین روس کشیدگی کے تناظر میں پاکستان پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، ایک ہفتے کے دوران تیل اور گندم کی قیمتوں میں 12 سے 15 فیصد اضافہ ہوچکا ہے، عالمی انشورنس کمپنیوں نے شپنگ کمپنیوں پر ’وار سر چارج‘ میں اضافہ کردیا ہے،

ذرائع کے مطابق یوکرین روس کشیدگی سے دنیا بھر میں مہنگائی کی نئی لہر آسکتی ہے۔

اشتہار
Back to top button