آخری دم تک آزادی کا دفاع کریں گے،یوکرینی صدر کا امریکہ کی جانب سے انخلا میں مدد پر جواب

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ملک سے انخلا میں مدد کی امریکی پیشکش ٹھکرا دی۔

امریکی میڈیا نے انٹیلی جنس آفیسر کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی حکومت نے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو کیف سے نکلنے میں مدد کی پیشکش کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے صدر نے امریکی پیشکش پر جواب دیا کہ مجھے اینٹی ٹینک ہتھیاروں کی ضرورت ہے،کیف سے نکلنے کے لے فلائٹ کی نہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل یوکرین کے صدر کی فوجی اور سیاسی قیادت کے ہمراہ بھی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں وہ کہہ رہے تھے کہ ہم یوکرین میں ہی موجود ہیں اور آخری دم تک آزادی کا دفاع کریں گے۔

اس کے علاوہ صدر ولادیمیر زیلنسکی کی ایک اور ویڈیو بھی زیر گردش ہے جس میں انہیں ملٹری بیس میں کافی پیتے دیکھا جا سکتا ہے۔

Exit mobile version