جی ایم آر گروپ نے یو اے ای ٹی20لیگ میں فرنچائزحاصل کر لی

دبئی میں جی ایم آر گروپ اور یو اے ای ٹی20لیگ کے درمیان دستخط

امارات کرکٹ بورڈ سے منظور شدہ UAEٹی20 لیگ میں جی ایم آر گروپ نے فرنچائز کے مالکانہ حقوق حاصل کر لئے اور دبئی میں ایک معاہدے پر دستخط کئے گئے یو اے ای ٹی 20لیگ چھ ٹیموں پر مشتمل ہو گی۔ لیگ کے اعلان کے بعدسے دنیا کے مشہور کاروباری اداروں نے فرنچائز کے لئے لیگ مینجمنٹ سے رابطے میں ہیں جس کے لیگ منیجمنٹ کی حوصلہ افزائی ہوئی۔

لیگ فرنچائز کے مالکانہ حقوق حاصل کرنے کے بعد جی ایم آر گروپ کے چیئرمین جی ایم راو نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی کھیلوں کے حوالے ترقی پسند اور مثبت سوچ متاثر کن ہے اور یہی خصوصیت ہمارے گروپ کی حکمت عملی سے مطابقت رکھتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے گروپ نے یو اے ای ٹی20لیگ میں فرنچائز حاصل کی تاکہ مقامی سطح سے لے کر بین الاقوامی سطح تک کھیلوں کے فروغ کے لئے کام کیا جائے۔ ہم پر امید ہیں یو اے ای T20لیگ کا مجوزہ ڈھانچہ اور بہترین منصوبہ لیگ کی ترقی کے لئے فائدہ مند ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا گروپ گزشتہ 14سال سے دہلی کیپیٹل کے مالکانہ حقوق رکھتا ہے اور آئی پی ایل کا وسیع تجربہ فرنچائز کو منظم کرنے میں معاون ثابت ہو گا اور ہماری کوشش ہو گی کہ یو اے ای ٹی20لیگ کو نمایاں کرنے میں ہم اپنی تمام کوششیں بروئے کار لائیں تاکہ یو اے ای ٹی ٹونٹی لیگ مزید فعال اور مستحکم ہو ۔

امارات کرکٹ بورڈ کے وائس چیئرمین خالد الزرعونی نے کہا کہ یو اے ای ٹی20لیگ کی خوش بختی ہے کہ اعلان کے بعد سے اب تک دنیا ہے معروف کاروباری ادارے فرنچائز کے حصول کے لئے دلچسپی لے رہے ہیں اور ان سے باہمی رابطہ قائم ہے۔ ہم بخوشی جی ایم آر گروپ کابطور فرنچائز خیر مقدم کرتے ہیں اور پر امید ہیں ہمارا ساتھ مستحکم اور دیر پا ہو گا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ہماری ابتدا سے یہی کوشش رہی کہ یو اے ای ٹی20لیگ میں ایسے شراکت داروں کو لایا جائے جویکساں اقدارکے حامل ہوں اور کرکٹ کی بہتری اور ترقی کے لئے کوشاں رہیں تاکہ کرکٹ دنیا کو مقبول کھیل بنے۔

امارات کرکٹ بورڈ کے جنرل سیکرٹری مبشر عثمانی نے کہا کہ آئی سی سی کے ایسوسی ایٹ ممبر کے طور پر ہم کھلاڑیوں کی مہارت ، تربیت اور بہترین کارکردگی پر توجہ دیں اور کرکٹ کے فروغ کے لئے کام کریں تاکہ آئی سی سی کے مکمل ممبرز کا اعتماد قائم رہے ۔ ہماری کوشش ہے کہ یو اے ای ٹی20لیگ ایک ایسوسی ایٹ ڈھانچے میں بین الاقوامی معیار کی فضا قائم کرئے اور دنیا بھر میں کرکٹ کے مداحوں تک اسے پہنچایا جائے ہم پر امید ہیں کہ یو اے ای ٹی20لیگ بہت جلد مستحکم ہو گی اور اس کا شمار دنیا کی بہترین لیگز میں ہو گا۔

یاد رہے کہ یو اے ای ٹی20لیگ پروفیشنل فرنچائز پر مبنی ٹی ٹونٹی فارمیٹ پر مشتمل لیگ ہے جس کا قیام 2020میں عمل میں آیا اور لیگ رواں سال میں متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی جس میں چھ ٹیمیں شامل ہوں گی۔ لیگ شیڈیول کا اعلان جلد متوقع ہے۔

Exit mobile version