بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سیاسی رہنمائوں کا رحمان ملک کے انتقال پر اظہار تعزیت

ملک کے سیاسی رہنماؤں نے پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے رحمان ملک کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھائی، دوست، بہترین رہنما رحمان ملک کے انتقال کی خبر سن کر شدید صدمہ پہنچا۔

ن لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا کہ رحمان ملک کے انتقال پر دلی صدمہ ہوا ہے۔ اللّٰہ ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

لیگی رہنما حنا پرویز بٹ نے بھی رحمان ملک کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ مرحوم کے اہل و عیال کو صبر دے۔

اشتہار
Back to top button