مریم نواز کی اپنی سیکرٹری ثانیہ عاشق کی شادی میں شرکت
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی اپنی سیکریٹری کی شادی میں شرکت کی ویڈیو اور تصاویر وائرل ہوگئیں ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کی سیکرٹری اور مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں ، مریم نواز نے بھی ثانیہ عاشق کی شادی کی تقریب میں شرکت کی ، جس کی ویڈیو اور تصاویر وائرل ہوگئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس موقع پر نائب صدر ن لیگ نے سرخ جوڑا زیب تن کیا ۔
بتایا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے دلہن اور دولہا کو نئی زندگی کے آغاز پر مبارک باد دی جب کہ شادی میں مریم نواز کے ساتھ مریم اورنگزیب ، عظمیٰ بخاری سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
خیال رہے کہ ثانیہ عاشق اگست 2018 سے پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی رکن ہیں ، 25 سال کی عمر میں وہ 2018 کے عام انتخابات میں اس وقت منتخب ہونے والی پنجاب اسمبلی کی سب سے کم عمر رکن بنیں جب 2018 کے عام انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئیں۔