بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سوشل میڈیا پرلوگوں کی عزت اچھالنا قابل تعزیر جرم قرار، قانون کابینہ کو بھجوادیا گیا

وفاقی کابینہ کو دو اہم قانون منظوری کے لیے بھیجے گئے ہیں

سوشل میڈیا پر کسی کی عزت اچھالنا قابلِ تعزیر جرم قرار ہوگا، قانون منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کے سپرد کر دیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی کابینہ کو دو اہم قانون منظوری کے لیے بھیجے گئے ہیں، پہلے قانون میں پارلیمنٹیرینز کو الیکشن مہم میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ دوسرے قانون میں سوشل میڈیا پر عزت اچھالنا قابلِ تعزیر جرم قرار دے دیا گیا، عدالتوں کو پابند کیا گیا ہے کہ فیصلہ 6 ماہ میں کیا جائے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ قانون میں بڑی تبدیلی کر ڈالی ہے۔ وفاقی کابینہ نے آرڈیننس کے ذریعے الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ قانون میں بڑی تبدیلی کردی ہے جس کے تحت وزرا اور پارلیمنٹیرینز اب انتخابی مہم چلا سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر تمام سیاسی جماعتوں کو تحفظات تھے تاہم وفاقی کابینہ نے آرڈیننس کی منظوری دے کر سیاست دانوں کو بڑا ریلیف دیا ہے۔ آرڈیننس کو قانون بنانے کے لیے سمری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کردی گئی ہے۔

اشتہار
Back to top button