کرناٹک کے بعد اتر پردیش کے ایک کالج میں بھی لڑکیوں کے حجاب پہننے پر پابندی عائد

بھارتی ریاست کرناٹک کے بعد اتر پردیش کے ایک کالج میں بھی لڑکیوں کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے شہر علی گڑھ کے دھرم سماج ڈگری کالج میں لڑکیوں کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کالج انتظامیہ نے ڈریس کوڈ نافذ کرتے ہوئے حجاب پر پابندی کا نوٹس چسپاں کر دیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک خاتون ٹیچرنے حجاب پہننے پر پابندی کے معاملے پر نوکری سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

مستعفی ہونے والی خاتون ٹیچر کا کہنا ہے کہ حجاب اتارنے سے عزت نفس کو ٹھیس پہنچتی ہے۔

یاد رہے کہ بھارت کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف درخواست کرناٹک ہائیکورٹ میں جاری ہے۔

بھارت میں حجاب پر پابندی کا معاملہ سنجیدہ نوعیت اختیار کرتا جا رہا ہے اور گزشتہ روز بھی بھارت کے شہر اتر پردیش کے شہر غازی آباد میں پولیس کی جانب سے حجاب پر پابندی کے خلاف مظاہر کرنے والی خواتین پر ڈنڈے برسانے کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔

Exit mobile version