قومی ٹیسٹ سکواڈ میں دستیاب کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں دستیاب کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا ہے۔

اسکواڈ میں شامل 7 کھلاڑی اور دو ریزرو کھلاڑیوں نے کیمپ میں شرکت کی، کھلاڑیوں نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں فزیکل ٹریننگ کی۔

عرفان اللّٰہ کورونا وائرس مثبت آنے کی وجہ سے کیمپ میں شریک نہیں ہوئے جبکہ زاہد محمود اسلام آباد یونائیٹڈ میں شمولیت کی وجہ سے شرکت نہیں کررہے۔

اس کے علاوہ کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں مصروف ہیں، پی ایس ایل کھیلنے والے کھلاڑی فارغ ہونے پر کیمپ جوائن کرتے جائیں گے۔

ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی 23 فروری کو اسلام آباد جائیں گے جبکہ 24 سے 26 فروری تک آئسولیشن کریں گے اور پنڈی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا آغاز 27 فروری سے ہو گا۔

Exit mobile version