اولمپئین بیڈمنٹن پلیئر ماحور شہزاد نے منگنی کرلی

ٹوکیو اولمپکس میں ویمن سنگلز میں پاکستان کی ٹاپ سیڈ کھلاڑی ماحور شہزاد کی منگنی ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق ماحور شہزاد کا رشتہ میجر فیضان عالم کے ساتھ طے ہوا ہے  جس کے بعد گزشتہ روز ان کی منگنی کی تقریب ہوئی۔

ماحور شہزاد کی منگنی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں قریبی عزیز و اقارب سمیت دوست احباب نے شرکت کی۔

اس حوالے سے ماحور شہزاد نے بتایا کہ شادی کی تاریخ کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے اپنے کھیل سے متعلق کہا کہ اپناکھیل جاری رکھوں گی۔

Exit mobile version