دھماکے بعد آگ لگنے سے 7 افراد ہلاک

فرانس کے علاقے سینٹ لورینٹ میں دھماکے کے بعد آگ لگنے کے حادثے میں دو بچوں سمیت7 افراد ہلاک ہوگئے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ لگنے سے 20 کے قریب افراد زخمی ہوئے جبکہ آگ سے بچنے کے لیے دوسری منزل کی کھڑکی سے چھلانگ لگانے کے بعد 30 سال کے ایک شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال لے جایا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق پیرکے روز  رات گئے ایک دھماکے کے بعد کئی عمارتوں میں آگ لگ گئی جبکہ ان میں سے ایک عمارت میں تعمیراتی کام جاری تھا،جس کی نچلی منزل پر ایک ریسٹورنٹ بھی تھا۔

پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجہ کے تعین کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔

دوسری جانب فرانس کے وزیر داخلہ نے پیر کی سہ پہر جائے حادثہ کا دورہ کرتے ہوئے 7 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی۔

اس کے علاوہ فرانسیسی وزیر اعظم جین کاسٹیکس نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور ہنگامی صورتحال میں ریسکیو اہلکاروں کے کام کرنے کی تعریف کی۔

Exit mobile version