ویزہ مسائل، شان ٹیسٹ قومی سکواڈ کو تاخیر سے جوائن کرینگے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ ٹیسٹ سکواڈ کا ٹریننگ کیمپ تاخیر سے جوائن کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شان ٹیٹ کے ویزہ اور دیگر معاملات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، سفری دستاویزات جلد مکمل ہونے پر وہ کراچی میں تاخیر سے کیمپ میں آئیں گے۔کراچی میں کیمپ کا پہلا مرحلہ 23 فروری کو ختم ہو جائے گا، سفری دستاویزات مکمل نہ ہونے کی صورت میں شان ٹیٹ براہ راست اسلام آباد پہنچیں گے۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر کو 12 ماہ کے لئے بولنگ کوچ مقرر کیا ہے۔کچھ روز قبل آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے 18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا تھا، ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے جبکہ اسٹیو اسمتھ نائب کپتان ہوں گے۔

Exit mobile version