پاکستان سپر لیگ میں آج مزید دو میچ کھیلے جائینگے
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سیون میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، ایونٹ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔
آج کھیلے جانے والے پہلے میچ میں پشاور زلمی کا مقابلہ کراچی کنگز سے ہوگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2:30 بجے شروع ہوگا۔
دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز اِن ایکشن ہوں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والا میچ ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل میں اب تک کھیلے گئے میچز میں ملتان سلطانز سات میں 6 میچز جیتنے کے بعد 12 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، لاہور قلندرز نے 4، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے 3،3 جبکہ پشاور زلمی نے 2 میچز جیتے ہیں، کراچی کنگز کو رواں سیزن میں کوئی کامیابی نصیب نہیں ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے 18ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کا 200 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 2 گیندوں قبل ہی حاصل کرلیا تھا اور ایونٹ میں تیسری فتح اپنے نام کی۔