بھارتی فوج کا نہتے کشمیریوں کیساتھ صحافیوں پر بھی کریک ڈائون

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج  نے  نہتے کشمیریوں کے ساتھ ساتھ صحافیوں پر بھی کریک ڈاؤن کردیا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی قابض فوج نے کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت میں پوسٹ پر کشمیری صحافی فہد شاہ کو پلوامہ سے گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب کشمیری میڈیا کا بتانا ہے کہ سری نگر میں مظاہرےکی کوریج پر صحافی سجادگل گرفتار کرلیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یک جہتی کشمیر منایا جا رہا ہے جس کا مقصد بھارتی فوج کے مظالم کا شکار کشمیری عوام سے اظہار ہمدردی اور اس بات کا عزم ہے کہ پوری پاکستانی قوم ان کے حق خود ارادیت کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی۔

Exit mobile version