بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

محکمہ موسمیات کا کراچی اور بلوچستان میں تیز ہواوں اور آندھی کا الرٹ

محکمہ موسمیات نے کراچی اور بلوچستان میں تیز ہواوں اور آندھی کا الرٹ جاری کر دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواوں کا سلسلہ بدھ کی (شام) کو ملک کے بالائی/وسطی علاقوں میں داخل ہو گا جس کے باعث:بدھ (رات) سے جمعرات کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی ، اٹک، چکوال گلگت بلتستان، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور،چارسدہ، باجوڑ، کرم،وزیرستان، کوہاٹ، میانوالی ،سرگودھا ، فیصل آباد ، جھنگ ، خوشاب، بھکر ، لیہ، اوکاڑہ اور ساہیوال میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔بدھ(شام) سے جمعرات کے دوران کشمیر ، جہلم، منڈی بہاالدین، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور اور شیخو پورہ میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ درمیانی بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔بدھ کی(شام) سے جمعرات کے دوران مری، گلیات، نتھیاگلی، کاغان، ناران، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، نیلم ویلی، باغ، حویلی، استور اور ہنزہ میں ہلکی اور بعض مقامات پر درمیانی برفباری کی توقع ہے۔بدھ اور جمعرات کو سندھ اور مکران کی ساحلی پٹی پر آندھی/تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔آندھی/تیز ہواوں کے باعث سندھ اور مکران کی ساحلی پٹی پر نقصان کا خطرہ ہے۔بارانی علاقوں میں حالیہ بارش فصلوں خصوصا گندم کے لیے مفید ہے۔سندھ اور بلوچستان میں جمعرات اور جمعہ کو سرد ہواوں کے باعث درجہ حرارت میں 03-05 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے

اشتہار
Back to top button