بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نواز شریف کی جعلی رپورٹ جمع کرائی گئی، امید ہے عدالت سختی سے نوٹس لے گی، فوادچودھری

 میرے خیال میں نواز شریف کے پاس سب سے آسان راستہ یہ ہے کہ وہ پاکستان کے لوگوں کا پیسہ واپس کریں اور اس کے بعد لندن میں رہیں،وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کو جعلی قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا میں بیٹھا ذاتی معالج لندن میں موجود نوازشریف کی جعلی میڈیکل رپورٹس بنارہاہے، یہ عدالتی نظام اور قانون کا مذاق اڑانے کے سوا کچھ نہیں، جھوٹی رپورٹس سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، امید کرتا ہوں عدالت ان جعلی رپورٹوں کا سختی سے نوٹس لے گی۔لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹ پررد عمل دیتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ نواز شریف کی بہت ہی دلچسپ میڈیکل رپورٹ ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی ہے، جس میں ایک ڈاکٹر شال جو واشنگٹن میں رہتے ہیں، انہوں نے لندن میں مقیم نواز شریف کے بارے میں یہ کہا ہے کہ وہ بہت اسٹریس میں ہیں اور ان کی کووڈ19- کی وجہ سے حالت ایسی نہیں ہے کہ پاکستان کا سفر کریں۔انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ اس طرح کی میڈیکل رپورٹس سے سوائے اس کے کہ آپ پاکستان کے عدالتی نظام اور پاکستان کے قوانین کا مذاق اڑا رہے ہیں، اس کے علاوہ کوئی اور مقصد نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں بیٹھے ہوئے ڈاکٹر جو 2004سے آپ کے ذاتی معالج ہیں اور ان سے آپ اس طرح کی جعلی رپورٹس بھجواتے ہیں، تو دراصل آپ پاکستان کے جو قانونی نظام ہے، اس کا مذاق اڑا رہے ہوتے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ میرے خیال میں نواز شریف کے پاس سب سے آسان راستہ یہ ہے کہ وہ پاکستان کے لوگوں کا پیسہ واپس کریں اور اس کے بعد لندن میں رہیں، اس طرح کی جھوٹی رپورٹس بھیجوانے سے اس کا مقصد حل نہیں ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ جس طرح یہ رپورٹ لکھی گئی ہے اس میں صرف یہی کمی ہے کہ انہیں ہائیڈ پارک کیعلاوہ کہیں پر واک بھی نہیں کرنا چاہیے، اس سے ان کے اسٹریس میں اضافہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ یہ جعلی رپورٹس کا ایک پلندہ ہے، جو شریف خاندان تیار کرکے پاکستان بھیج رہا ہے، اس سے احتراز کریں اور جو کام قانونی طور پر ہے، اس کو سرانجام دیں اور پاکستان کے لوگوں کا پیسہ واپس کریں۔وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ عدالت نہ صرف جس طرح وہ باہر نکلے ہیں، اس کا نوٹس لے گی بلکہ جعلی رپورٹس کا بھی سختی سے نوٹس لیا جائے گا۔دوسری طرف وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ یہ رپورٹ نہیں ہے ایک فلمی خط ہے، ایازصادق اپنے دل کوخوش کرنے کے لیے ایسی باتیں کررہے تھے، نوازشریف نے پاکستان نہیں آنا، جھوٹی رپورٹیں دکھا کربھاگے، رات کے اندھیرے میں بھاگنے والا دن کے اجالے میں واپس نہیں آتا، ان کی گزربسرہی جھوٹ بولنے میں ہے، ہم نے تو سابق وزیراعظم سے7ارب کی گارنٹی مانگی تھی، اگران سے7ارب لیے جاتے تو نوازشریف فوری ٹھیک ہو جاتے لندن نہ جاتے۔انہوں نے کہا کہ لیگی صدر شہبازشریف نے گارنٹی دی ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، یہ رپورٹ نہیں اس طرح کے پریم پتر تو ڈاکٹرعدنان بھی لکھتے رہے، نواز شریف کے سیاسی دل جوڑنے کو عمران خان جوڑدیں گے، قائد ن لیگ جھوٹ بول کرگئے وہاں بھی ویزے کی توسیع کے لیے جھوٹ بول رہے ہیں، ان کو قانونی طور پر واپس لانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، برطانیہ کوبھی پتا چل گیا ہے نوازشریف بیمارنہیں جھوٹ بول رہے ہیں۔قبل ازیں لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ جمع کروا دی گئی جس میں نواز شریف کو مکمل صحتیاب نہ ہوجانے تک سفر نہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کرونری انجیو گرافی ہونے تک ادویات لیتے رہیں، صحت سینٹرکے قریب ہی رہیں، انجیو گرافی کرائے بغیر لندن سے نہ جائیں، نوازشریف علاج کے بغیر پاکستان گئیتو  ان کی حالت بگڑ سکتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی وفات کے بعد نواز شریف زیادہ دبا میں ہیں، ذہنی دبا سے ان کی بیماری مزید بگڑسکتی ہے۔یہ میڈیکل رپورٹ امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سیعدالت میں جمع کرائی گئی ہے۔

اشتہار
Back to top button