بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

حکومت نےکشمیر  پر سودے بازی کرکے صدی کا سب سے بڑا یو ٹرن لیا،سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے  کہ  اسٹیٹ بینک کی فروخت میں حکومت اور  اپوزیشن برابر کے  شریک ہیں۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے مالا کنڈ میں تقریب سے خطاب کے دوران  حکومت اور اپوزیشن دونوں پر تنقید کی  اور کہا کہ  سینیٹ میں قانون سازی کے عین وقت اپوزیشن ارکان غائب ہوگئے جبکہ  حکومت کو صرف ایک ووٹ سے بل پاس کرانے میں کامیابی ملی۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ  اسٹیٹ بینک کی صورت میں ملک کا مستقبل عالمی مالیاتی فنڈ  ( آئی ایم ایف)  کے حوالے کر دیا گیا، اسٹیٹ بینک کی فروخت میں حکومت اور  اپوزیشن  دونوں برابرکےشریک ہیں۔

سراج الحق نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکمران انتظامی، معاشی، سیاسی اور اخلاقی دیوالیے پن کا شکار ہیں، جماعت اسلامی اقتدار میں آکر قرضوں کے بجائے زکوۃ کے نظام کے ذریعے ملک چلائے گی۔

امیر جماعت اسلامی نے  اپنے بیان میں کہا کہ حکومت اپنی نالائقی کی وجہ سے پہلے دن ہی ناکام ہو گئی تھی، حکومت نےکشمیر  پر سودے بازی کرکے صدی کا سب سے بڑا یو ٹرن لیا۔

انہوں نے حکومت سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ  حکمران فوری ملک وقوم کے مفاد میں مستعفی ہو جائیں۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے  کینیڈین حکومت کی تعریف بھی کی اور کہا کہ  کینیڈین حکومت کا اسلاموفوبیا سے نمٹنےکے لیے نمائندہ خصوصی کا تقرر خوش آئند ہے۔

اشتہار
Back to top button