بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری، مزید 5کشمیری نوجوان شہید کر دیئے

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے پلوامہ اور بڈگام میں 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

کے ایم ایس کے مطابق پلوامہ کے علاقے نائیر میں 4 جبکہ بڈگام کے علاقے چرار شریف میں ایک کشمیری کو شہید کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق قابض بھارتی فوج نے پانچوں نوجوانوں کو محاصرے کی آڑ میں شہید کیا، علاقوں کے راستے بند، موبائل انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی۔

Exit mobile version