ایشلی بارٹی نے آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیت کر اپنے ملک کا 44 برس کا انتظار ختم کردیا۔آسٹریلوی ٹینس سٹار نے آسٹریلین اوپن کے فائنل میں امریکی کھلاڑی کو ہراکر اعزاز حاصل کیا ہے۔میلبرن میں کھیلے گئے سال کے پہلے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز کے فائنل میں میزبان ملک کی ورلڈ نمبر ون ایشلی بارٹی کا مقابلہ امریکی کی ڈینیلے کولنز سے تھا۔ہوم کورٹ میں بارٹی شروع سے ہی امریکی حریف پر حاوی رہیں۔پہلا سیٹ 3-6 سے جیتا، دوسرا سیٹ سنسنی خیز رہا، ڈینیلے نے کم بیک کرتے ہوئے، پہلے 3 پوائنٹس حاصل کیے، ٹائی بریکر پر ایشلی نے 6-7 سے مقابلہ جیت لیا۔وہ 44 سال میں پہلی بار ہوم ٹائٹل جیتنے والی پہلی پلیئر بن گئیں۔