قومی
شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 2،3 اور ایم 11 مختلف مقامات سے بند
پنجاب کے میدانی علاقوں میں پھر دھند چھا گئی ہے ، موٹر وے ایم2، 3 اورایم 11 کو مختلف مقامات سےٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔
ترجمان موٹر وے پولیس کےمطابق موٹروےایم 3کو لاہور سے جڑانوالہ تک ، موٹر وے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے شیخوپورہ تک اور ایم 11کولاہورسےسیالکوٹ تک بند کردیا گیا ہے ۔
ترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ موٹر ویز مسافروں کی حفاظت کیلئے بند کی گئی ہیں ، ڈرائیور حضرات دھند میں رفتار کم اوراگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں ، کسی مشکل کی صورت میں ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔