بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

تمام آسڑیلوی کرکٹرز دورہ پاکستان کیلئے تیار

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر نے کہا ہے کہ تمام کھلاڑی دورہ پاکستان کے لیے تیار ہیں اور ٹیسٹ اسکواڈ کے انتخاب کررہے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر جارج بیلی نے کہا کہ اسکواڈ کے کسی کھلاڑی نے خود دورہ پاکستان سے باہر ہونے کی بات نہیں کی اور سلیکٹرز ٹیسٹ اسکواڈ کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔

جارج بیلی نے بتایا کہ انہیں یقین ہے کہ کئی بریفنگز کے بعد سیکیورٹی کا منصوبہ مضبوط اور مکمل ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں بورڈز دورے کے حوالے سے چند معمولی معاملات کے حوالے سے تاحال کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیسے ہی یہ معاملات پر حتمی منظوری دی جائے گی پھر ہم اسکواڈ کا اعلان کریں گے لیکن اس حوالے سے تیار ہیں۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم مارچ اور اپریل میں دورہ پاکستان پر ہوگی، جو 1998 کے بعد آسٹریلیا کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا، اس دورے میں مہمان ٹیم تین ٹیسٹ، تین ایک روزہ اور ایک ٹی20 انٹرنیشنل میچ کھیلا جائے گا۔

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تینوں ٹیسٹ میچز کراچی، راولپنڈی اور لاہور میں 3 مارچ سے 25 مارچ تک کھیلے جائیں گے۔

جس کے بعد تینوں ون ڈے اور ایک ٹی20 میچ 29 مارچ سے 5 اپریل تک لاہور میں منعقد ہوں گی۔

اشتہار
Back to top button