پشاور زلمی کے کامران اکمل،ارشد اقبال کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پشاور زلمی کے 2 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق پشاور زلمی کے کامران اکمل اور ارشد اقبال کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق ارشد اقبال کا کورونا ٹیسٹ 21 جنوری اور کامران اکمل کا 22 جنوری کو ہوا تھا۔

پی سی بی حکام کے مطابق پشاور زلمی نے ریزروپول سے عماد بٹ اور امام الحق کو اپنے اسکواڈ میں شامل کرلیا۔

اعلامیے کے مطابق کامران اکمل اور ارشد اقبال کی صحتیابی تک ریزروپول کے پلیئرز پشاور زلمی کو دستیاب ہوں گے۔

پی سی بی اعلامیے میں کہا گیا کہ مصدق احمد اور آغا سلمان رزیرو پول کے لیے دستیاب نہیں جبکہ عمیر بن یوسف اور امام الحق کو ریزرو پول کے 15 پلیئرز میں شامل کیا گیا ہے۔

Exit mobile version