قومی
پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے،صدر عارف علوی
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان امن کی جانب گامزن ہے جبکہ بھارت میں نفرت کی آگ بھڑک رہی ہے۔
کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے، پاک چین دوستی ہر مشکل وقت میں آزمودہ ہے۔
صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ ہم امن کے ساتھ رہنے کے خواہش مند ہیں جبکہ افغانستان کے امن سے خطے کی خوشحالی وابستہ ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان امن کی جانب گامزن ہے جبکہ بھارت میں نفرت کی آگ بھڑک رہی ہے۔