بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ملک میں امن و امان مکمل طور پر بحال کیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا جہاں انہیں موجودہ سکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف کو قبائلی اضلاع اور بارڈر پر باڑ کی تعمیر پربریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھاکہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ملک میں امن مکمل طور پر بحال کیا جائے گا۔

آرمی چیف نے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں سماجی و معاشی ترقی کے منصوبوں کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔

اشتہار
Back to top button