بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو  وزارت سے مستعفی

وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو  وزارت سے مستعفی ہوگئے  تاہم بطور وزیر  ان کا استعفیٰ  منظور نہیں ہوا لیکن بطور چیئرمین نجکاری کمیشن منظور ہوگيا۔

محمد میاں سومرو کی جگہ سلیم احمد کو  چیئرمین نجکاری کمیشن بورڈ تعینات کردیا گیا ہے۔

 ذرائع نے نجی ٹی وی  کو بتایا کہ محمد میاں سومرو نے نے وزارت نجکاری سےاستعفیٰ دیا  تاہم وزیر عظم نے محمد میاں سومرو کا وزارت سے استعفیٰ منظور نہیں کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نجکاری کمیشن کے عہدے سےاستعفیٰ دینے کا کہا گیا تو محمد میاں سومرو نے وزارت سے بھی بطور احتجاج استعفیٰ بھجوا دیا۔

وزیراعظم نے وزیر کے طور پر محمد میاں سومرو کا استعفیٰ قبول نہ کیا جبکہ محمد میاں سومرو کا چیئرمین نجکاری کمیشن کے عہدے سے استعفیٰ منظور کر لیا گیا۔

محمد میاں سومرو کی جگہ سلیم احمد کو چیئرمین نجکاری کمیشن تعینات کردیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سلیم احمد کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اشتہار
Back to top button