قومی
ملک میں دہشتگردی قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے، بلاول
پاکستان پپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے لاہور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہےایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں پولیس افسران کی شہادت کے بعد اب انارکلی میں دھماکا تشویش ناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی قابو سے باہر ہوتی جارہی ہے، عمران خان میں وہ اہلیت نہیں کہ کسی بحران کو حل کرسکیں۔