کھیل
آسڑیلیا اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا اعلان
کرکٹ آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا اعلان کر دیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی سڈنی، کینبرا اور میلبرن میں 11 سے 20 فروری تک کھیلے جائیں گے۔آسٹریلیا کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ 11 اور 13فروری کو سڈنی 15فروری کو کینبرا میں میچ ہوں گے، جبکہ 18 اور 20 فروری کو میلبرن میں میچز کا انعقاد کیا جائے گا۔