پاکستانی اور چینی ڈاکٹرز نے کورونا سے لڑنے کیلئے دوا تیار کرلی

کورونا سے لڑنے کے لیے پاکستان اور چینی ماہرین نے دوا تیار کرلی۔

جامعہ کراچی کے شعبہ آئی سی سی بی ایس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ کلینیکل ٹرائل ڈاکٹر رضا شاہ نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے پاکستان اورچین کے ماہرین نے مشترکہ طور پر دوا تیار کرلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوا کا کلینیکل ٹرائل بھی مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ ٹرائلز کی منظوری ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے دی ہے۔

اس کے علاوہ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوحو نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی سطح پر کلینیکل ٹرائل میں حصہ لیتا رہا ہے۔

Exit mobile version