بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

تعلیمی اداروں کے 85 فیصد بچوں کو مکمل ویکسینیٹ کرچکے ہیں،یاسمین راشد

پنجاب کی وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا ہےکہ پہلے ہی تعلیم کا بہت نقصان ہو چکا ہے اس لیے تعلیمی اداروں کو بند کرنا نہیں چاہتے۔

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے ویڈیو لنک کے ذریعے این سی او سی کے اجلاس میں شرکت کی جس دوران انہوں نے صوبے میں کورونا کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں کے 85 فیصد بچوں کو مکمل ویکسینیٹ کرچکے ہیں، صوبے میں کوروناکی صورتحال قابو میں ہے اور 57 فیصد آبادی کو مکمل ویکسینیٹ کرچکے ہیں۔

دوسری جانب نجی ٹی وی چینل پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ اومی کرون ویرینٹ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث محکمہ صحت اقدامات کررہا ہے لہٰذا عوام کورونا سے بچنے کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ  پہلے ہی تعلیم کا بہت نقصان ہو چکا ہے اس لیے تعلیمی اداروں کو بند کرنا نہیں چاہتے۔

Back to top button