صومالیہ میں حکومتی ترجمان محمد ابراہیم اپنے گھر کے سامنے ہونے والے خودکش دھماکے میں زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں حکومتی ترجمان محمد ابراہیم زخمی ہوگئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق خودکش دھماکا حکومتی ترجمان کےگھر کے سامنے کیا گیا، دھماکے میں زخمی ہونے والے حکومتی ترجمان محمد ابراہیم کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔