بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ باہمی مشاورت سے ہوگا، شہباز شریف

اپوزيشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کے لیے ڈراؤنا خواب ہیں۔

لاہور میں میڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ کی سب سے زيادہ مہنگائی اس وقت ہے، غربت اور بے روزگاری نے ڈیرے جما رکھے ہیں۔

صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ یہ عمران خان نیازی اور ان کی حکومت کی بدترین غفلت اور کرپشن کا نتیجہ ہے۔

شہباز شریف سے سوال کیا گیا کہ عمران خان آپ کو گرفتار کروانے پر تلے ہوئے ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ لوگ کہتے ہیں کہ میں عمران نیازی کو رات کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں۔

تحریک عدم اعتماد کے سوال پر شہباز شریف نے کہا کہ یہ باہمی مشاورت سے ہوگا۔

اشتہار
Back to top button