بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

حکومت نے پٹرول پھر مہنگا کردیا

وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے ایک پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 147 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 3 روپے اضافے کے بعد 144 روپے 62 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے  اضافے کے بعد 116 روپے 48 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

نوٹیفکیشن کا عکس— بشکریہ وفاقی وزارت خزانہ

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 3 روپے 33 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 114 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے اگلے 15 روز کیلئے ہوگا۔

اشتہار
Back to top button