بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

خواتین کی بے حرمتی، پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی پر فرد جرم عائد

جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کراچی کی عدالت نے گھر میں داخل ہوکر شہری پر تشدد اور خواتین کی بے حرمتی کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان سمیت تین ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں گھر میں داخل ہوکر شہری پر تشدد اور خواتین کی بے حرمتی کے کیس کی سماعت ہوئی۔

رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ملک شہزاد اعوان پر فرد جرم عائد کردی جبکہ ملک شہزاد اعوان سمیت تین ملزمان محمد عمران اور قیصر نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا۔

مدعی مقدمہ کے مطابق دو جولائی 2019 کو ملک شہزاد اعوان اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں داخل ہوا، ملزمان نے اس کی اہلیہ اور بیٹی سے بد تمیزی کی اور بیٹے کو کلاشنکوف کے بٹ مارے۔

ملزمان کے خلاف مدینہ کالونی تھانے میں مقدمہ درج ہے۔۔

Back to top button