ارشد ندیم نے ایونٹس کی تیاریوں کا آغاز کردیا


اولمپیئن ایتھلیٹ ارشد ندیم نے آنے والے ایونٹس کی تیاریوں کا لاہور میں آغاز کردیا۔اولمپیئن ارشد ندیم کے ہمراہ جیولن تھرو میں پاکستان نمبر ٹو یاسر علی بھی ٹریننگ میں شامل ہیں۔ایتھلیٹکس فیڈریشن نے ارشد ندیم کی ٹریننگ کے لیے جنوبی افریقہ میں ٹریننگ کا اہتمام کیا ہے، ارشد ندیم کے ہمراہ یاسر علی بھی جلد جنوبی افریقہ روانہ ہوں گے۔ارشد ندیم اور یاسر علی جنوبی افریقہ جاکر تھرو کرنا شروع کریں گے۔

Exit mobile version