بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے جائزے کے لیے بورڈ تشکیل

پنجاب حکومت نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے جائزے کے لیے بورڈ تشکیل دیدیا،  9 رکنی بورڈ 5 دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔

وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے اپنے ایک سوشل میڈیا بیان میں بورڈ کی تشکیل کے حوالے سے بتایا۔

انہوں نے میڈیکل بورڈ کا تفصیلی آرڈر شیئر کیا اور ساتھ لکھا کہ وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں حکومت پنجاب نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے جائزے کے لیے ایک میڈیکل بورڈ تشکیل دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کے بارے میں رائے دینے کیلئے سینئر پروفیسروں پر مشتمل 9 رکنی اسپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے بتایا کہ یہ بورڈ 5 دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔

Back to top button