کھیل
کیپ ٹائون ٹیسٹ، جنوبی افریقہ مشکلات کا شکار
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی، پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم کی برتری بھی ختم کرنے میں ناکام رہی۔
بھارت کی پہلی اننگز کے جواب میں ہوم ٹیم 210 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کیگن پیٹرسن 72، ٹیمبا باوما 28 اور کیشو مہاراج 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔
بھارت کی جانب سے جسپریت بومرہ نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔
تیسرے دن کھیل کے اختتام تک بھارت نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 57 رنز بنالیے جبکہ اسے ہوم ٹیم پر 70 رنز کی مجموعی برتری بھی حاصل ہوگئی۔
ویرات کوہلی 14 اور چتیشور پجارا 9 رنز کے ساتھ آج چوتھے دن کھیل کا آغاز کریں گے۔
واضح رہے کہ بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 223 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، جس میں ویرات کوہلی نے 79 کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔