بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

محکمہ موسمیات کی مکران اور سندھ کے ساحل پر سونامی وارننگ کے حوالے سے وضاحت

محکمہ موسمیات نے مکران اور سندھ کے ساحل پر سونامی وارننگ کے حوالے سے وضاحت جاری کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور مکران  میں سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی، گزشتہ رات گوادر کے ساحل پر آئے زلزلے کے بعد سے کوئی سونامی نہیں آرہا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مکران کے ساحل پر زلزلے کے باعث سونامی آ سکتا ہے جس کا کوئی وقت متعین نہیں۔

محکمہ موسمیات نے عوام سے اپیل کہ ساحلی علاقوں میں رہنے والےافرادکوگھبرانےکی ضرورت نہیں، گوادر اور کراچی میں سونامی سے نمٹنے کی مشقیں معمول کا حصہ ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ شب بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.0 اور گہرائی 25 کلومیٹر ریکارڈ  کی گئی۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر نیشنل سونامی سینٹر امیر حیدر کا کہنا تھاکہ سندھ اور مکران کے ساحل پر سونامی کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔

Back to top button