قومی
سی ٹی ڈی کی کارروائی، تین دہشتگرد گرفتار
خضدار میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران تین مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا۔
ترجمان محکمہ انسداد دہشتگردی بلوچستان کے مطابق سی ٹی ڈی کی ٹیم نے کالعدم تنظیم کے رکن ظفر علی اور اس کے دو دیگر ساتھیوں کی ساسول روڈ خضدار پر موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارکر تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کا بتانا ہےکہ دہشتگردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، ایکس اینٹینا، دو ایکس ڈیٹونیٹراورپرائما کورڈ وائر برآمد کیا گیا۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے ایف آئی آر تھانہ سی ٹی ڈی خضدار میں درج کردی گئی ہے جب کہ نیٹ ورک کے باقی ارکان کی گرفتاری کے لیے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔