بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مری میں غیر مقامی افراد کے داخلے پر پابندی میں توسیع

انتظامیہ نے مری میں غیر مقامی افراد کے داخلے پر پابندی 17 جنوری تک بڑھادی گئی۔

دوسری جانب دیہی علاقوں میں اب بھی کہیں کہیں بجلی غائب ہے اور مواصلاتی نظام بھی متاثر ہے۔

علاوہ ازیں انتظامیہ نے مری کی اہم شاہراہوں پر سے برف ہٹاکر انہیں کلیئر کردیا ہے جب کہ برف میں پھنسی گاڑیاں بھی جلد ان کے مالکان کو واپس کرنے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سانحہ مری کے دوران 23 افراد بدترین ٹریفک اور برفانی طوفان میں پھنس کر جاں بحق ہوئے۔

اشتہار
Back to top button