بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سانحہ مری،زائد کرایہ لینے پر ہوٹل سیل

مری میں طوفانی برفباری کے دوران سیاحوں سے زیادہ کرایہ طلب کرنے پر بعض ہوٹلوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

سیاحوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھانے اور ان سے کرائے کی مد میں زیادہ رقم وصول کرنے پر ایک ہوٹل سیل کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے سوشل میڈیا پر شکایت کے بعد تحقیقات کرکے کارروائی کی گئی۔

دوسری جانب سیاحوں کے مری اور گلیات میں داخلے پر پابندی میں مزید 24 گھنٹوں کی توسیع کردی گئی ہے، بیشتر سیاح مری سے نکل گئے ہیں تاہم علاقہ مکینوں کی مشکلات برقرار ہیں جب کہ شہر میں بجلی کی فراہمی مکمل بحال نہیں کی جاسکی ہے۔

اشتہار
Back to top button