قومی
مری میں 24 گھنٹوں کے دوران 17 انچ برفباری ریکارڈ
محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں 24 گھنٹوں کے دوران 17 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری میں 3 جنوری سے اب تک 32 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی جبکہ 94 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
مری میں اس وقت درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ ہے، مری میں آج بھی برفباری اور بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج صبح سے مری میں ہلکی برفباری جاری ہے جو کل صبح تک جاری رہنے کا امکان ہے ، مری میں کل دوپہر تک برفباری کا سلسلہ تھم جانے کا امکان ہے۔