لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ملک کے نامور سیاستدانوں نے شرکت کی۔
شادی کی تقریب میں چودھری پرویزالٰہی، حمزہ شہباز، شاہد خاقان عباسی اور خورشید شاہ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
تقریب میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی آمد پر حمزہ شہباز نے گلے مل کر انہیں خوش آمدید کہا۔