سعیدہ وارثی کا برطانوی حکومت شہریت بل کی شق 9ختم کرنے کا مطالبہ

برطانوی سیاستدان بیرونس سعیدہ وارثی نے برطانوی حکومت سے شہریت بل کی شق 9 کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہاؤس آف لارڈز میں خطاب کرتے ہوئے بیرونس سعیدہ وارثی نے کہا کہ حکومت شہریت بل کی شق 9 پر نظرثانی کرکے اسے ختم کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہوم سیکرٹری کے پاس کسی کی شہریت ختم کرنے کا اختیار خطرناک ہوگا۔

Exit mobile version