بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

جدہ ڈکار ریلی میں بم حملہ،فرانس نے تحقیقات کا اعلان کردیا

فرانس نے جدہ ڈکارریلی میں بم حملے میں کارکونشانہ بنانےکے واقعےکی تحقیقات کرنے کا اعلان کردیا۔

 خبررساں ایجنسی کے مطابق فرانسیسی پراسیکیوٹرز  نے منگل کو کہا کہ انہوں نے 30 دسمبر کو سعودی عرب میں ڈکار ریلی میں شرکت کرنے والی ایک کار کو دہشت گردی کا نشانہ بنائے جانے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔  

پراسیکیوٹرز کے مطابق اقدام قتل کےواقعےکا دہشتگرد گروپ سےممکنہ تعلق کی تحقیقات کررہےہیں۔

دوسری جانب ڈکار ریلی کا کہنا تھا کہ واقعےکا ریسنگ سےکوئی تعلق نہیں ہے اس کے علاوہ سعودی حکام کامؤقف ہے کہ واقعےمیں مشتبہ تخریب کاری کا کوئی اشارہ نہیں ملا تاہم  اس دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ جدہ میں 30 دسمبرکو ڈکار ریلی میں بم حملے میں کار کو نشانہ بنایا گیا تھا،کار میں 5 فرانسیسی شہری سوارتھے جبکہ واقعے میں ڈرائیورشدید زخمی ہواتھا۔

Back to top button