وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اقدامات نہ کیے تو موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سامنے آئیں گے جبکہ شہروں کیلئے ماسٹر پلان 6ماہ سے ایک سال میں تیارہوجائیں گے۔
وزیر اعظم عمران خان نے وزارت موسمیاتی تبدیلی اور عالمی بینک کے مابین معاہدے پر دستخط کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پاکستان دنیا کے 10 موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ملکوں میں شامل ہے، دنیا میں بارشیں کم اور گرمی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، اقدامات نہ کیے تو موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سامنے آئیں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، جنگلات کوبچانا ہے اور نیشنل پارکس بنانا ہوں گے۔
وزیراعظم کا کہناتھاکہ شہرپھیلنے سے گرین ایریاز ختم ہورہے ہیں، لاہور میں درخت کاٹنے سے آلودگی بڑھ گئی ہے، شہروں کیلئے ماسٹر پلان 6ماہ سے ایک سال میں تیارہوجائیں گے۔