بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

خوشدل شاہ رشتہ ازدواج میں منسلک

قومی کرکٹ ٹیم کے 26 سالہ مڈل آرڈر بیٹر خوشدل شاہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔خوشدل شاہ کی شادی کی تقریب خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں ہوئی جس میں معروف قومی کرکٹرز نے شرکت کی۔مڈل آرڈر بیٹر کی شادی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، وسیم جونیئر، افتخار احمد اور صاحبزادہ فرحان سمیت کئی فرسٹ کلاس کرکٹرز نے شرکت کی۔

فوٹو، ٹوئٹر

خوشدل شاہ کی شادی کی تقریب انتہائی سادہ تھی، جس میں ثقافتی رنگ نمایاں تھا۔خوشدل شاہ کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں، تاہم اس حوالے سے یہ نہیں بتایا گیا کہ انہوں نے کس سے شادی کی ہے۔خوشدل شاہ کا تعلق بنوں سے ہے ، انہوں نے 2020 میں آسٹریلیا کے خلاف پرتھ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی، اس میچ میں وہ صرف 8 رنز بنا سکے تھے۔خوشدل شاہ نے پی ایس ایل سیزن 6 میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کی تھی۔ ان کی سب سے عمدہ کارکردگی لاہور قلندرز کے خلاف رہی تھی ۔پاکستان سپر لیگ کے سیزن 7 میں بھی وہ ملتان سلطانز کی نمائندگی کریں گے۔

اشتہار
Back to top button