بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عامر لیاقت حسین کی طبیعت شدید ناساز

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی طبیعت شدید ناساز ہوگئی۔

عامر لیاقت کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ عامر لیاقت کو طبیعت ناساز ہونے پر کراچی کے ساؤتھ سٹی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ایک اور ٹوئٹ میں عامر لیاقت نے بتایا کہ الحمد للّٰہ  میری حالت خطرے سے باہر ہے، وزیراعظم کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے اسپتال کے باہر جمع ہونے والے پرستاروں سے التماس کی کہ وہ اپنے اپنے گھروں کو واپس روانہ ہوجائیں۔

عامر لیاقت نے یہ تو بتادیا کہ وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں لیکن یہ نہیں بتایا کہ وہ کس مرض میں مبتلا ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی ویمن ونگ کراچی کی انفارمیشن سیکریٹری فوزیہ صدیقی نے عامر لیاقت کی اسپتال میں کھینچی گئی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔

اس تصویر میں عامر لیاقت اسپتال کے بیڈ پر بے سدھ پڑے نظر آ رہے ہیں۔

فوزیہ صدیقی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا ’دعائے صحت کی اپیل ہے، ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین شدید علالت کے باعث نجی اسپتال میں داخل ہیں، اللّٰہ پاک ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو صحت کاملہ عطا فرمائے آمین۔‘

اشتہار
Back to top button