بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

روس ٹیلر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

نیوزی لینڈ کے کامیاب ترین بیٹر روس ٹیلر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ 

روس ٹیلر نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ’ یہ آسان فیصلہ نہیں تھا مگر میرا خیال ہے اب ریٹائرمنٹ کا وقت آچکا ہے’۔

انہوں نے کہا کہ وہ موجودہ سیزن کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے۔

کیوی بیٹر کے مطابق بنگلادیش کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز جبکہ آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے سیریز  ان کی آخری انٹرنیشنل سیریز ہوں گی۔

واضح رہے کہ روس ٹیلر نے 17 سالہ انٹرنیشنل کیریئر میں متعدد ریکارڈ اپنے نام کیے،وہ نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ اور ون ڈے رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔

اس کے علاوہ روس ٹیلر نے نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ مجموعی انٹرنیشنل رنز بھی بنائے جبکہ کیویز کی جانب سے  سب سے زیادہ انٹرنیشنل سنچریوں کا ریکارڈ بھی ان  کے پاس ہے۔

Back to top button