قومی
دھند کا راج ، موٹر وے بند
پنجاب کے میدانی علاقےان دنوں شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث موٹر وے مختلف مقامات پر ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق لاہور میں شدید دھند کے باعث فیض پور سے درخانہ تک موٹر وے ایم 3 بند کردی گئی۔
اس کے علاوہ موٹر وے ایم 4 گوجرہ سے فیصل آباد اور شیر شاہ ملتان انٹر چینج سے فیصل آباد تک بند ہے جبکہ موٹر وے ایم 5 ملتان سے رحیم یار خان تک دھند کے باعث بند کردی گئی ہے۔
دوسری جانب ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں شدید دھند کی وجہ سے بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔