![](/wp-content/uploads/2021/12/hockey.jpg)
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی،پاکستان کو سیمی فائنل میں جنوبی کوریا کے ہاتھوں شکست
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا نے پاکستان کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنا لی ہے، پاکستان کو جنوبی کوریا کیخلاف سیمی فائنل میچ میں 6-5 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا،ڈھاکا میں کھیلے گیا ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل بہت دلچسپ اور سنسنی خیز ثابت ہوا جہاں مجموعی طور پر 11 گول ہوئے۔ جنوبی کوریا کی جانب سے جینگ نے ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے 4 گول کیے جبکہ پاکستان کی جانب سے مبشر علی نے 2، عمر بھٹہ، جنید منظور اور افراز نے ایک، ایک گول کیا۔یاد رہے پاکستان کی ٹیم نے رائونڈ رابن میچوں میں بھی صرف ایک میچ جیتا تھا، اس کا جاپان اور کوریا کے ساتھ میچ برابری پر ختم ہوا تھا جبکہ بھارت کی ٹیم نے اسے شکست سے دوچار کیا تھا تاہم پاکستان کی ٹیم نے اپنے آخری رائونڈ رابن میچ میں میزبان بنگلہ دیش کی ٹیم کو 6-2 سے شکست دیکر بہتر گول ایوریج کی بنیاد پر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا مگر سیمی فائنل مقابلے میں پاکستان کی ٹیم کو جنوبی کوریا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔پاکستان کی ٹیم اب تیسری پوزیشن کیلئے میچ کھیلے گی۔