بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کراچی دھماکہ، وزیر اعلیٰ سندھ نے نوٹس لے لیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے علاقے شیر شاہ کے قریب ہونے والے دھماکے کا نوٹس لے لیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو تفیصلی انکوائری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ انکوائری میں پولیس کا افسر بھی شامل کیا جائے تاکہ ہر پہلو سے چھان بین ہوسکے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا دھماکے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سیکریٹری صحت کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ سول اسپتال میں تمام ضروری سہولتیں فوری طور پر فراہم کی جائیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ اسپتال اور جائے وقوع پر پہنچ کر متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے۔

اشتہار
Back to top button